ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے ارنا خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مغربی فورسز کی موجودگی سے علاقے کے امن کو خطرات لاحق ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی نظر میں علاقے میں ان کی موجودگی ہرگز خطے کے لئے امن وسلامتی کا باعث نہیں بن سکتی۔انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہے تا ہم کہا کہ تہران کا موقف یہ ہے کہ مغربی فورسز کی علاقے میں موجودگی سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے خود علاقائی ممالک کی جانب سے علاقے کی سلامتی کے تحفظ کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے مزید کہا کہ علاقائی ممالک، آپسی تعاون سے خطے میں پائیدار امن وسلامتی قائم کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ غزہ پر صہیونی ریاست کی آٹھ روزہ جارحیت میں فلسطینی مزاحمت کی فتح سے صہیونی ریاست کا زوال قریب آگيا ہے۔ انھوں نے غزہ میں صہیونی ریاست کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیر جنگ کا استعفی غزہ کے باشندوں کے مقابلے میں صہیونی ریاست کی عاجزی نیز قدس کی غاصب حکومت کے قرب زوال کی علامت ہے اور اس شکست سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائيلی فوج کے طاقتور ہونے کے بارے میں تل ابیب کے دعوے کھوکھلے ہیں جب کہ مزاحمت روز بروز طاقتور ہوتی جارہی ہے۔ واضح رہے صہیونی ریاست نے چودہ نومبرسےاکیس نومبر تک وحشیانہ حملے کئے تھے لیکن فلسطینی استقامت کے میزائيلی حملوں کے بعد اس نے خود جنگ بندی کی درخواست کی۔ صہیونی جارحیت میں ایک سو ستر فلسطینی شہید اور ایک ہزار چار سو زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے ترکی اور شام کی سرحد پر نیٹو کے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی تنصیب کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے اعلان کرتا آیا ہے کہ علاقے میں بیرونی ملکوں کی موجودگي سب کے لئے نقصان دہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
30 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 368794
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ خطے میں غیرعلاقائی فورسز کی موجودگی، علاقائی ممالک کےلئے امن وسلامتی کا باعث نہیں بن سکتی ہے۔